پیر 19 اکتوبر 2026 - 13:17
ایم ڈبلیو ایم سندھ کے رہنما کا تنظیمی دورہ؛ قبائلی عمائدین سے ملاقات/سندھ کے ہر ضلع کو یونیورسٹی کی ضرورت ہے، حکومت سے مطالبہ

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع کشمور کے تنظیمی دورے کے تیسرے روز مختلف گوٹھوں کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین، معزز شخصیات اور ڈومکی برادری کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے شہدائے جیکب آباد کی برسی میں شرکت کی دعوت دی، بدامنی کے خاتمے، اور تعلیم کے فروغ پر گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع کشمور کے تنظیمی دورے کے تیسرے روز مختلف گوٹھوں کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین، معزز شخصیات اور ڈومکی برادری کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے شہدائے جیکب آباد کی برسی میں شرکت کی دعوت دی، بدامنی کے خاتمے، اور تعلیم کے فروغ پر گفتگو کی۔

ایم ڈبلیو ایم سندھ کے رہنما کا تنظیمی دورہ؛ قبائلی عمائدین سے ملاقات/سندھ کے ہر ضلع کو یونیورسٹی کی ضرورت ہے، حکومت سے مطالبہ

علامہ مقصود علی ڈومکی گوٹھ میر غلام مصطفیٰ خان ڈومکی پہنچے، جہاں انہوں نے معروف قبائلی رہنما میر ذوالفقار علی خان ڈومکی اور میر حاجی خان ڈومکی سے ملاقات کی۔ بعد ازاں انہوں نے گوٹھ میر امیرالدین خان ڈومکی کا دورہ کیا۔ میر سلیم جان ڈومکی اور سابق چیئرمین یونین کونسل میر شیرباز خان ڈومکی سے بھی ملاقات کی۔

علامہ مقصود علی ڈومکی شہید ذاکر حسین ڈومکی کے گاؤں پہنچے، جہاں انہوں نے تونگر خان ڈومکی سے ملاقات کی، جبکہ گوٹھ حاجی شاہنواز خان ڈومکی میں نظر محمد خان ڈومکی اور محمد صلاح خان ڈومکی کی چائے پارٹی میں شرکت کی۔

انہوں نے گوٹھ حاجی علی مراد خان ڈومکی میں منعقدہ ڈومکی برادری کے اجتماع میں بھی شرکت کی، جس میں برادری کے عمائدین اور معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ایم ڈبلیو ایم سندھ کے رہنما کا تنظیمی دورہ؛ قبائلی عمائدین سے ملاقات/سندھ کے ہر ضلع کو یونیورسٹی کی ضرورت ہے، حکومت سے مطالبہ

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ 23 اکتوبر کو سانحہ شبِ عاشور، جیکب آباد کے شہداء کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

اس موقع پر انہوں نے عوام، مومنین، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور تمام اہلِ وطن سے اپیل کی کہ وہ شہدائے جیکب آباد کی برسی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کریں اور شہداء کے مشن سے اپنی وابستگی کا اظہار کریں۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قوموں کی تعمیر و ترقی میں تعلیم، کتاب اور قلم بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ جیکب آباد اور ضلع کشمور کے نوجوان اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، اس لیے ان اضلاع میں سرکاری یونیورسٹیوں کا قیام ناگزیر ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ نوجوانوں کے مستقبل کو روشن بنانے کے لیے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کو ترجیح دے۔

ایم ڈبلیو ایم سندھ کے رہنما کا تنظیمی دورہ؛ قبائلی عمائدین سے ملاقات/سندھ کے ہر ضلع کو یونیورسٹی کی ضرورت ہے، حکومت سے مطالبہ

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں کلاشنکوف کے بجائے قلم ہو، ان کے ذہنوں میں نفرت کی بجائے علم و شعور ہو اور ان کی صلاحیتیں تشدد کی بجائے، ملک اور قوم کی تعمیر و ترقی کے لیے استعمال ہوں۔ تعلیم یافتہ نوجوان ہی ایک پُرامن، باشعور اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد رکھتے ہیں۔ جیکب آباد اور کشمور کے نوجوانوں کو تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست اور حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ان اضلاع میں یونیورسٹی نا ہونے کے سبب خواتین اعلیٰ تعلیم سے محروم رہ جاتی ہیں۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قبائلی تنازعات کا خاتمہ، باہمی احترام اور امن و بھائی چارے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ قبائلی جھگڑوں میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع، معاشی نقصان اور نئی نسل کا مستقبل متاثر ہوتا ہے، اس لیے عمائدین اور معززین کو چاہیے کہ وہ اپنے اثر و رسوخ کو تنازعات کے خاتمے، صلح و مصالحت اور پائیدار امن کے قیام کے لیے استعمال کریں۔

ایم ڈبلیو ایم سندھ کے رہنما کا تنظیمی دورہ؛ قبائلی عمائدین سے ملاقات/سندھ کے ہر ضلع کو یونیورسٹی کی ضرورت ہے، حکومت سے مطالبہ

انہوں نے کہا کہ کسی بھی قبیلے کی حقیقی بھلائی اس کی نئی نسل کو تعلیم، شعور اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے میں ہے۔ نفرت اور دشمنی کی بجائے محبت، رواداری اور باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی رہنما اور عوام مشترکہ کوششوں سے ایسا ماحول قائم کر سکتے ہیں جہاں انسانی جانوں کا تحفظ ہو، نوجوان تعلیم حاصل کریں اور علاقے میں ترقی و خوشحالی کے راستے کھلیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha